اشتہار

جنوبی افریقا: 29 سالہ لڑکی کا 92 سالہ مرد سے بیاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن: زیمبیا سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ سیاہ فام لڑکی نے اپنی عمر سے تین گنا بڑے 92 سالہ سفید فام مرد سے شادی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں 29 سالہ سیاہ فام لڑکی چیرٹی ممبا نے 92 سالہ تاجر پیٹر گرووس سے شادی کرلی، 92 سالہ شخص کامیاب کاروباری شخصیت ہیں۔

اپنی عمر سے تین گنا بڑے شخص سے شادی کرنے والی خاتون کو لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر نے لوگوں کے درمیان نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

- Advertisement -

women-post-1

کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ کم عمر لڑکی کی اپنی عمر سے زیادہ عمر کے شخص سے شادی کا مقصد معاشی تحفظ کے سوا اور کچھ نہیں، نوجوان نسل میں یہ بڑھتا ہوا رجحان معاشرے کی زبوں حالی کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

دوسری جانب شادی کرنے والی 29 سالہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ بالغ ہے اور اپنے بارے پر کوئی بھی فیصلہ کرسکتی ہے جس پر کسی کا اعتراض میری نجی زندگی میں مداخلت کے مترادف ہے۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ معاشی تحفظ ہر عورت کا بنیادی حق ہے اور جب شادی کرنے والے کو کوئی اعتراض نہیں تو کسی اور کا حق بھی نہیں بنتا کہ کسی پر انگلی اُٹھائے۔

جنوبی افریقا میں خواتین کے حقوق کی تنظیم کی ایک رکن نے بتایا کہ افریقی مملک زمبیا میں کم عمر لڑکیوں کا خود سے کئی گنا بڑے مگر دولت مند افراد سے شادی کا رجحان تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایسا کرنے والی لڑکیوں کی اکثریت غربت کا شکار تھیں اور انہوں نے یہ اقدام اپنے اور اپنے اہل خانہ کے معاشی تحفظ کے لیے اٹھایا تاہم کچھ خواتین ایسی بھی ہیں جن کا تعلق تو متوسط گھرانے سے ہے لیکن لالچ اور ہوس نے انہیں سہل اور پر تعیش زندگی کی تلاش نے اس مقام تک پہنچایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں