اشتہار

امریکی کمپنی کا ملازمین کو نماز کا وقفہ دینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر معذور افراد کو وہیل چیئرز فراہم کرنے والی کمپنی نے مسلمان ملازمین کو نماز کا وقفہ دینے سے انکار کردیا جس پر ملازمین نے انسانی حقوق کمیشن سے رابطہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے ساتھ پرتشدد اور امتیازی واقعات پیش آنا روز کا معمول بن گیا، ایک امریکی کمپنی نے مسلمان ملازمین کے دورانِ ملازمت نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کی تو ملازمین نے انسانی حقوق کمیشن میں درخواست جمع کروادی۔

کمپنی میں کام کرنے والے درجنوں ملازمین کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’’کمپنی انہیں دورانِ ملازمت نماز ادائیگی پر پابندی عائد کررکھی ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

- Advertisement -

انسانی حقوق کمیشن کے ڈپٹی کمشنر ہولس فش نے مسلمان ملازمین کی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نیویارک شہر میں کسی بھی قسم کی مذہبی تفریق برداشت نہیں کریں گے، مسلمان ملازمین کی جانب سے عائد کردہ الزام سچ ثابت ہوا تو کمپنی کو ڈھائی لاکھ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں