ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے بھارتی فلمیں دکھانے کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی مواد سے متعلق کمیٹی نے وزیراعظم کو بھارتی فلموں کی نمائش کی سمری ارسال کی جسے منظور کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک بھر میں غیرملکی فلموں کی نمائش کی اجازت دے دی۔

پڑھیں: ’’ پاکستان کا بھارتی فلموں کی نمائش نہ کرنے کا فیصلہ ‘‘

غیرملکی مواد سے متعلق کمیٹی نے پاکستان میں ترک، ایرانی اور بھارتی فلموں کی نمائش آسان بنانے کی تجویز کی جس پر وزیر اعظم نے فلم انڈسٹری کی سفارشات کے تحت ملک بھر میں بھارتی اور دیگر ممالک کی فلموں کی نمائش کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے غیر ملکی فلموں کی نمائش جاری رکھی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ’’ سنیما مالکان کا بھارتی فلمیں دکھانے کا اعلان ‘‘

خیال رہے پاک بھارت کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے بعد سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش پر ازخود پابندی عائد کردی تھی بعد ازاں سینما مالکان نے یہ پابندی ہٹانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں