جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

عوام سے رقوم بٹورنے والے جعلی رینجرز افسران گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رینجرز نے عوامی شکایات پرکارروائی کرتے ہوئے کورنگی نمبر4 میں جعلی رینجرز افسران بن کر لوگوں کو لوٹنے والے جعلسازگروہ کے3 کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کورنگی نمبر 4 میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا روپ دھار کر معصوم لوگوں کو بیوقوف بنا کر بھاری رقوم بٹورنے والے گروہ کے تین کارندوں کو حراست میں لے کر اسلحہ اور جعلی وردیاں بر آمد کر لی ہیں۔

rangers-statement

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں عطاء الرحمان، عمیرعرف کرنل اور ذیشان گل عرف کیپٹن شامل ہیں جو خود کو سرکاری افسران کےطور پرمتعارف کراتے تھے اور دھونس دھمکی کے ذریعے دکانداروں سے بھتہ وصولی کرتے تھے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نہ صرف سرکاری نام کاغلط استعمال کرتے تھے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا نام استعمال کرتے ہوئے علاقے میں خوف وہراس پھیلانےکی بھی کوشش کرتے تھے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان میں سے ملزم عطاء الرحمان سہولت کارکی حیثیت سےکام کرتا تھا اور اپنے دیگر ساتھیوں کو رہائش، معلومات اور دیگر سہولیات مہیا کرتا تھا۔

رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جعلی وردیاں بھی برآمد ہوئی ہیں جو ملزمان کے خلاف ثبوت کے طور پر پیش کی جائیں گی جب کہ ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں