پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماوں نے علاقائی اور قومی سلامتی سے متعلق امورپر بات چیت کی گئی اور خطے اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

آرمی چیف نے وزیراعظم کو کراچی آپریشن، ضرب عضب میں پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا، ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا ۔

- Advertisement -

ملاقات میں پاکستان کی پالیسیاں اور پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات اور فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں