کراچی : شہرِقائدکےعلاقے ٹیپوسلطان روڈ پرپولیس نےگھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوے تین ڈاکوؤں کو مقابلے کے دوران ہلاک کردیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے فیروزآباد میں5 ڈاکوایک گھرمیں ڈکیتی کی واردات میں مصروف تھےکہ پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی، پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ کے جواب میں پولیس نےجوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک اور دوفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ایس ڈی پی او فیروز آباد فرحت کمال کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ ہلاک ملزمان اس علاقے میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں ملوث ہوسکتے ہیں۔
فرحت کمال کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور بائیو میٹرک سسٹم کے زریعے ملزمان کی شناحت اور سابقہ کرمنل ریکاڈ کی چھان بین شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ‘گینگ وارکاکارندہ ہلاک‘11ملزمان گرفتار
واضح رہےکہ چارروز قبل شہرقائد کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کےدوران گینگ وار کا کارندہ ماراگیاتھا،جبکہ 11ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی تھی۔