جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید300گھروں کی تعمیر کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم : اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید تین ہزار گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جبکہ گزشتہ ہفتے بھی اسرائیل نے علاقے میں ڈھائی ہزارمکانات کی تعمیرکا اعلان کیا تھا۔

نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شہ ملنے پر اسرائیلی حکومت ہٹ دھرمی پر اتر آئی اور عالمی مخالفت کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید بستیوں کی تعمیرکا اعلان کردیا، اسرائیلی وزیر دفاع ایوگدور لیبرمین اور وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو نے بستیوں کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے۔

ٹرمپ کے امریکی صدر بننےکے بعد اسرائیل کی جانب سے نئی بستیوں کی تعمیر کا یہ تیسرا اعلان ہے۔

- Advertisement -

is

گزشتہ ہفتے بھی اسرائیل نے علاقےمیں ڈھائی ہزارمکانات کی تعمیرکا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ مکانات کی ضرورت کی وجہ سے کیا ہے۔


مزید پڑھیں : اسرائیل کا مغربی کنارے پریہودی بستی تعمیرکرنے کا اعلان


یاد رہے کہ ٹرمپ نے اسرائیل کو حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی اور اپنی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کریں گے جبکہ سابق صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے متعدد بار یہودی بستیوں کی تعمیر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور 23 دسمبر کو سکیورٹی کونسل میں قرارداد پر ووٹنگ کو ویٹو نہیں کیا تھا۔

اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر کو اقوام متحدہ غیرقانونی قرار دے چکا ہے، جس کو اسرئیل نے مسترد کردیا تھا۔

واضح رہے کہ 1967 میں اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم پر قبضے کے بعد سے یہاں تعمیر ہونے والے 140 بستیوں میں پانچ لاکھ کے قریب غیر قانونی یہودی آباد ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں