جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

تھر: سال کے پہلے 32دن میں19 بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

مٹھی: تھر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے، سول اسپتال میں زیرعلاج 2 سال کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 32 روزمیں 19 بچے دم توڑ چکے ہیں.

تفصیلات کے مطابق مٹھی کے سول اسپتال میں زیرعلاج 2 سال کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 32 روزمیں 19 بچےدم توڑ چکے ہیں، جبکہ 40 بچے زیر علاج ہیں، انہوں نے کہا کہ رواں ماہ 40 بچوں کو حیدرآباد اور کراچی ریفر کیا گیا ہے.

محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تھرمیں بیماریوں میں اضافے کی وجہ موسم کی تبدیلی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے، گذشتہ سال بھی تھر میں معصوم بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری تھا، جس کے معتلق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تھر میں بچوں کی اموات کی شرح کراچی یا لاہور سے زیادہ نہیں ہے ، تاہم یہ مسئلہ بہرحال ہے اور یہ تھر کا ثقافتی مسئلہ ہے، انہوں نے کہا کہ تھر میں جلد شادیاں ہوجاتی ہیں، کم عمر ی میں بغیر وفقے کے بچوں کی پیدائش سے یہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں.

یہاں پڑھیں:تھر میں بچوں کی اموات ثقافتی مسئلہ ہے: مراد علی شاہ

یاد رہے، گذشتہ سال تھر اور مٹھی میں غذائی قلت اوربیماریوں سے لڑتے معصوم بچوں نے اپنی ماں کی گودیوں میں ہی جان دیدی تھی۔

یہاں پڑھیں:تھرمیں غذائی قلت: مزید پانچ بھوکے بچے موت کا نوالہ بن گئے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں