راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سیالکوٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کادورہ کیا، جوانوں سے خطاب میں سپہ سالار نے کہا کہ پاک فوج نے قربانی کا جذبہ جنگی ہیروز سے سیکھا ہے، ہمارے جوان قوم کی امنگوں پر پورا اترتے ہیں۔
پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف آف اسٹاف نے سیالکوٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ کیا اور وہاں موجود جوانوں اورافسروں کےساتھ تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ ’’پاک فوج کا کوئی بھی یونٹ جوانوں اور افسروں کی تربیت کا بہترین مرکز ہے، افسر اور جوان پیشہ وارانہ زندگی میں مل کر چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہا پاک فوج نے قربانی کا جذبہ جنگی ہیروز سے سیکھا ہے اور ہمارے جوان ہمیشہ قوم کی امنگوں پر پورا اترتے ہیں۔ سیالکوٹ پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔