پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی بہاولپور آمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ پنجاب کےشہربہاولپور پہنچےتوپولیس کےچاق وچوبند دستے نےگارڈ آف آنر پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کےشہر بہاولپور میں آمد پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیااورڈسٹرکٹ کورٹ کے وکلا نے چیف جسٹس کی آمد پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔

خیال رہےکہ ضلعی انتظامیہ نےدو روز قبل ڈسٹرکٹ بار میں وکلا کے غیرقانونی تعمیر کیےگئے چیمبرزمسمارکردیےتھےجس پردو روز سےوکلا نے عدالتوں کی تالہ بندی کی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

احاطہ عدالت میں پولیس انتظامیہ اورسائلین کے داخلے پر مکمل پابندی لگائی ہوئی ہےوکلانے پولیس کوبخشی خانہ اورمال خانہ بھی خالی کرنے کی دھمکی دی ہوئی ہے،عدالتوں کا کام مکمل ٹھپ ہے۔

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کیسز کی سماعت کے بعد ضلعی انتظامیہ اور وکلاکے درمیان تنازعے کو بھی حل کروانے کے لیے دونوں فریقین کا موقف سنیں گے۔

مزید پڑھیں:مقدمات نمٹانےکےلیےجدیدطریقےاختیارکرناہوں گے‘چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

واضح رہےکہ4روزقبل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کا کہناتھاکہ مقدمات نمٹانےکےلیےجدیدطریقےاختیارکرناہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں