اشتہار

بیلسٹک میزائل کا تجربہ، امریکہ کی ایران کو وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ایران کے بیلسٹک میزائل تجربہ پر امریکہ نے ایران کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی اقدامات مشرق وسطی کے استحکام اور امریکیوں کی سیکورٹی کو خطرے ڈال رہے ہیں۔

امریکہ کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر مائیکل فلن نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کو خبردار کیا کہ وہ اس طرح کے تجربات سے بازرہے، بیلسٹک میزائل کا تجربہ یو این سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کیخلاف ہے۔

مائیکل فلن نے کہا ایران کے میزائل تجربے کی ٹرمپ انتظامیہ شدید مذمت کرتی ہے، ایرانی میزائل تجربے مشرق وسطی کے استحکام امریکییوں کی سیکورٹی کیلئے خطرہ ہیں، ایران یمن میں حوتی قبائل کی بھی مدد کر رہا ہے۔

- Advertisement -

نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج ایران کے حوصلے بلند ہیں، اوباما انتظامیہ نے نہ تو کبھی ایران کو جدید اسلحے کی منتقلی کو روکا اور نہ ہی اسے بین الاقوامی قوانین پر عمل در آمد کیلئے پابند کیا۔

مائیکل فلن نے کہا کہ ایران کی جانب سے اتوار کو کیا گیا بیلسٹک میزائل ٹیسٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل کسی بھی میزائل کا تجربہ نہیں کر سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران، فلن نے سابق صدر براک اوباما اور اُن کی انتظامیہ کے دیگر ارکان پر ایران کے خلاف سخت رویہ اپنانے میں ناکامی کا الزام لگایا اور کہا کہ اوباما انتظامیہ ایران کو جدید ہتھیاروں کی منتقلی روکنے میں ناکام رہی، اوباما انتظامیہ ایران سے بین الاقوامی قوانین پر عمل در آمد نہیں کرا سکی۔

فلن نے کہا فی الحال ہم ایران کو باضابطہ طور پر زیرِ انتباہ رکھ رہے ہیں۔ اُنھوں نے اپنے بیان کی مزید وضاحت نہیں کی، یا ایران کے خلاف کسی خاص اقدام کا ذکر نہیں کیا۔

دوسری جانب ایران نے اس امریکی وارننگ کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ سیکورٹی کونسل کی قرارداد کیخلاف نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں