منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

جنوبی پنجاب میں بہتری لانے کے خواہشمند ہیں‌: وزیراعلیٰ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے لئے متعدد نئی اسکیموں کی منظوری دیدی ہے ، اس موقع پرانہوں نے کہا کہ اضافی فنڈز کی فراہمی سے جنوبی پنجاب میں ترقی و خوشحالی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منقعد ہوا ، جس میں انہوں نے سالانہ ترقیاتی پروگرام17-2016میں جاری منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ لیا.

اجلاس میں جنوبی پنجاب کے لئے متعدد نئی اسکیموں کی منظوری بھی دی گئی، جنوبی پنجاب میں اضافی فنڈزکی فراہمی سے ترقی و خوشحالی آئے گی ، صاف پانی پروگرام کاآغازجنوبی پنجاب کی6 تحصیلوں سے کیا جا رہا ہے.

- Advertisement -

دوران اجلاس وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ 550 ارب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے اسکیموں پرکام جاری ہے، کاشتکاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بلا سود قرضوں کی فراہمی سے چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف ملا ہے.

یاد رہے کہ دو ماہ قبل پیپلزپارٹی کے سینئررہنما قمر زمان کائرہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اب تک جن جن اسکیموں کا اعلان کیا ہے وہ سب بری طرح ناکام ہو ئی ہیں، پنجاب کے حکمران کسان کے لیے جس پیکج کا اعلان کرتے ہیں وہ ان تک پہنچ ہی نہیں‌ پاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنی فصلیں جلانے پر مجبور ہیں.

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حکومت غریب طلباء کو لیپ ٹاپ تو دے دے سکتی ہے، مگردریس گاہیں، اساتذہ ، کتابیں اور یونیفارم نہیں دے سکتی ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری اسکول مویشیوں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں