اشتہار

بھارت کا جنگی جنون آسمان پر، دفاعی بجٹ میں پھر اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی : بھارت کا جنگی جنون آسمان کو چھونے لگا، دفاعی بجٹ میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کا سالانہ بجٹ پیش کر دیا گیا، بجٹ کا کل حجم 214 کھرب 70 ارب روپے ہے ،وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے دفاعی بجٹ میں ایک سو اکسٹھ ارب اضافے کا اعلان کیا اور کہا کہ بھارت کا دفاعی بجٹ بڑھ کر ستائیس سو اکتالیس ارب روپے ہوگیا۔

بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے دفاع کے شعبے میں دس فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا 274000 کروڑ (27 کھرب 40 ارب) روپے دفاع کے لیے مختص کیے گئے ہیں اس میں سے 68400 کروڑ روپے ساز و سامان خریدنے کے لیے ہیں جبکہ اس بجٹ میں ریٹائرڈ فوجیوں کی پینشن شامل نہیں۔

- Advertisement -

دفاعی بجٹ کا بڑا حصہ نئے جنگی جہازوں اور جدید اسلحہ کی خریداری پر صرف کیا جائے گا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بجٹ کو سراہتے ہوئے اسے نئی نسل کا مستقبل قرار دیا جبکہ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں نوجوانوں کی نوکریوں کے بارے میں کچھ نہیں ہے جبکہ کسانوں کیلئے بھی سوائے لفاظی کے کچھ نہیں ہے۔

دوسری جانب اس قدر خرچے کے باوجود بھارتی میڈیا پر اپنی افواج کی ناقص تیاری اور کرپشن پر تنقید جاری ہے۔

خیال رہے کہ بھارت اس وقت بیرونی ممالک سے جنگی ساز و سامان خریدنے میں عالمی سطح پر اول نمبر پر ہے جبکہ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اسے کے دفاعی اخراجات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

تجزیہ نگار طلعت مسعود کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں استحکام کی کوششوں کو سبو تاژ کرنا چاہتا ہے اس لیے اپنے دفاع پر بغیر سوچے سمجھے پیسہ بہا رہا ہے، بھارتی عوام کے پاس بیت الخلاکی سہولت بھی موجود نہیں ہے اور مودی سرکار فوج کے بجٹ میں اضافہ کر رہی ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں