جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

لاہور: ن لیگی جنرل کونسلر کے ڈیرے پر خاتون کا قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ لوئر مال میں مسلم لیگ ن کے جنرل کونسلر کی جانب سے بلائی جانے والی پنچائیت میں بھائی نے فائرنگ کر کے 3 بچوں کی ماں کو قتل کردیا۔ فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 3 بچوں کی ماں حسن کی اہلیہ شازیہ نے پسند کی شادی کی تھی۔ شادی کے بعد شازیہ کسی دوسرے مرد کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئی تھی۔

پولیس کے مطابق آج شازیہ عدالت میں 164 کا بیان دینے گئی تھی کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا۔ عدالت سے شازیہ کو اس کے رشتے دار شہزاد جنرل کونسلر کے ڈیرے پر لے آئے جہاں پنجائت جاری تھی کہ اچانک بھائی اکرم نے پستول سے بہن شازیہ پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے شازیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ مقتولہ کے 2 رشتے دار عدنان اور منور بی بی بھی زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

واقعہ کے بعد جنرل کونسلر اور ملزم اکرم موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

ایس پی انویسٹی گیشن سٹی سید قرار کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ درخواست آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دوسری جانب کونسلر شہزاد کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ جس وقت فائرنگ ہوئی ملزم اس کی آنکھوں کے سامنے فرار ہوا۔ جائے وقوعہ سے شراب کی خالی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں