اشتہار

رومانیہ میں لاکھوں افراد حکومت کےخلاف سڑکوں پرآگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بخاراسٹ: رومانیہ کی حکومت کی جانب سے بدعنوانی کے جرائم میں قید درجنوں سرکاری عہدیداروں کی رہائی کے حکم نامے کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق رومانیہ کے دارالحکومت بخاراسٹ میں حکومتی عمارتوں کے سامنے تقریباََڈھائی لاکھ افراد سڑکوں پر حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں،مظاہرین کا مطالبہ ہےکہ حکومت اینٹی کرپشن کے قانون میں اصلاحات کا فیصلہ واپس لے۔

حکومت کے خلاف مظاہرےمیں شامل افراد نے پولیس پر فائر کریکر پھینکے جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

- Advertisement -

خیال رہےکہ دو روز قبل حکومت کی جانب سے کرپشن میں جرم میں قید درجنوں سرکاری اہلکاروں کو رہا کرنے کا حکم جاری کیاگیاتھا۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے وزیراعظم سورن گریندیاں کی سربراہی میں نظریاتی طور پر بائیں بازو کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جیلوں میں بھیڑ کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم سورن گریندیاں کے ناقدین کا کہناہےکہ وہ بدعنوانی کے جرائم میں سزا یافتہ اپنے ساتھیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہےکہ بدھ کے روز رومانیہ کے دارالحکومت بخاراسٹ یہ مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب یورپی یونین نے رومانیہ کو بدعنوانی کے خلاف مہم میں پیچھے ہٹنے کے خلاف تنبیہ کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں