کراچی: میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ کےحکم پر الیکشن تو ہوگئے لیکن ہمیں مسائل کے حل کے لئے وسائل نہیں دیے گئے.
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوں لگتا ہے کہ عدالت کے ازخود نوٹس کےذریعےہمارا صوبہ اوروفاق چلےگا،ہم نے زیادہ سے زیادہ مسائل سپریم کورٹ کےسامنے رکھے،انہوں کہا کہ یہ کتنی اذیت ناک صورتحال ہے کہ سپریم کورٹ کےحکم پر الیکشن تو ہوگئے لیکن ہمیں مسائل کے حل کے لئے وسائل نہیں دیے گئے.
انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کو میئرکا ماتحت ہونا چاہیے، مئیر کراچی نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ہرپروجیکٹ تاخیرکا شکارہے، جس سے لوگ تنگ آچکے ہیں، لوگوں کی مشکلات ہیںکہ ختم ہونے کا نام ہی نہیںلے رہی ہیں کیونکہ ان کو ریلیف نہیںدیا جا رہا ہے ،ناقص سڑکیں بناکرعوام کا پیسہ ضائع کیاجارہاہے.
انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے سوال کیا کہ کراچی کے حصے کا آدھا پانی اوراس سے حاصل رقم کہاں جارہی ہے ؟ مئیر کراچی وسیم اختر نے اہلیان کراچی سے وعدہ کیا کہ شہریوں کےمسائل کوسیاست کی نذرنہیں ہونے دوں گا.