راولپنڈی: یوم یکجتہی کشمیرکے حوالے سے آئی ایس پی آر نے بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نیا گانا ریلیز کردیا ہے۔
آئی ایس پی آر سے جاری گانے کا مقصد 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منانا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
5 Feb…Solidarity with Kashmiris. Atrocities in Held Kashmir must stop. Kashmiris be given their right of self determination=UN Resolutions pic.twitter.com/b3VTJI89o4
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 4, 2017
آئی ایس پی آر کی طرف سے بنائے جانے والے گانے میں بھارت فوج کے مظالم اور پیلٹ گن سے متاثر ہونے والے زخمی کشمیریوں کو دکھایا گیا ہے، نغمے کے بول ہیں بھارت جاجاکشمیرسےنکل جا۔
آئی ایس پی آر کے نغمے میں آزادی کے حوالے سے خوبصورت اشعار شامل کیے گئے ہیں جبکہ خوبصورت دھن پر بننے والے گانے میں بچوں کی آوازوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ وہ کہتےہیں آزادی کوخواب ہی سمجھو،ہم کہتےہیں ہرخواب کی ہوتی ہےتعبیر۔
یاد رہے بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں گزشتہ سال حریت کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے مظالم کیے گئے اور لمبے عرصے تک کرفیو بھی نافذ کیا گیا۔بھارتی فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے باعث سینکڑوں کشمیری آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئے۔