جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ایران دہشتگردی کی معاونت کرنے والاسب سےبڑاملک قرار‘جیمز میٹس

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایران کو دہشت گردی میں معاونت کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق ٹوکیو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ ایران دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والا دنیا کابڑاملک ہے،ایران کے خطرے کونظرانداز یامسترد کرنا اچھا ثابت نہیں ہوگا۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران پر حالیہ پابندی بیلسٹک میزائل تجربے اور دیگر سرگرمیوں کے باعث لگائی گئی ہے۔انہوں نےکہاکہ عالمی برادری ایران کی سرگرمیوں کو نظر انداز نہیں کرے گی۔

- Advertisement -

جیمز میٹس نےکہاکہ مشرقی وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے کی تاحال کوئی ضرورت نہیں ہے،ہمارے پاس ہمیشہ سے فوج بھیجنے کی طاقت رہی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ایسا کرنے کی ابھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارن انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران مزید میزائل اور ریڈار سسٹم کے تجربے کرے گا،صوبہ سمنان میں منعقد کی جانے والی ان مشقوں کا مقصد اپنی عسکری طاقت کی نمائش اور حالیہ امریکی پابندیوں کو مسترد کرنا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ ایران اپنے دفاع کے علاوہ کبھی بھی اپنے ہتھیارکسی کے خلاف استعمال استعمال نہیں کرےگا۔

واضح رہے کہ حال میں ہی امریکہ نے بلیسٹک میزائل کا تجربہ کرنے پر ایران پر معاشی پابندیاں عائد کر دی تھیں جس کی تہران نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں