جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بلاول نے امریکا میں پاکستان کے خلاف سازش کی، رانا ثناء

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ نوازشریف کو غیر جمہوری غیر سیاسی طریقوں سے ہٹانے کی فیصلہ عوام کو قبول نہیں ہوگا، کچھ جماعتیں ن لیگ کے خلاف اس حد تک گزر چکی کہ وہ بلاول سے واشنگٹن میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بات کرواتے ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نئے نظام سے جرائم میں معاون بننے والی گاڑیوں کا کلچر ایسے ختم ہوگا جیسے 22 دسمبر کو اپلائیڈ فار سیاست کا ہوا کچھ سیاست دانوں کو یہ فارمولا سمجھ نہیں آرہا مگر وقت انہیں سب کچھ سکھا دے گا۔

انہوں نے کہا کہا شیخ رشید کا بڑے فیصلے اور نعیم الحق کا نوازشریف کے خلاف بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، تحریک انصاف کو سپریم کورٹ سے دو نومبر برآمد نہیں کرنے دیں گے، اگر کسی نے نوازشریف کے خلاف غیر جمہوری یا غیر سیاسی سازش کی تو عوام اس فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  دھرنا سیاست اور اسلام آباد لاک ڈاؤن نواز شریف کے استعفے کے لئے تھا، راولپنڈی کا فال نکالنے والے سیاست دان 2016 کو حکومت کا آخری سال قرار دیتے تھے لیکن وہ یاد رکھیں کہ الیکشن 2018 میں ہوں گے اور اُس میں پاکستان کے باشعور عوام ملک کے لیے منفی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے۔

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا واشنگٹن میں بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس قابل اعتراض ہے جس میں وفاق پر حملہ کر کے کمزور کرنے کی کوشش کی گئی، بلاول نے واشنگٹن میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بات کی اور پنجاب کے خلاف زہر اگلا ایسی باتیں کرنے سے پیپلزپارٹی کا پنجاب سے جنازہ نکلے گا ۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا آج پوری قوم نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ، ہم سیاسی اور اخلاقی سطح پر جدوجہد آزادی کشمیر کے ساتھ ہیں ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں