ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

پاکستانیوں نے بتادیا وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، مشعال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانیوں کا اتحاد مودی کیلئے واضح پیغام ہے، پاکستانیوں نے بتادیا وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، ریلی سے خطاب میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، پاکستانیوں نے بتادیا وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، پاکستانی قوم کی شکر گزار ہوں۔

مشعال ملک نے کہا کہ ریلی مسئلہ کشمیر پر پاکستانیوں کا اتحاد بھارت کیلئے واضح پیغام ہے، پاکستانیوں کو کشمیری عوام کی آواز بننا ہوگا، ملک کشمیری رہنماؤں کی رہائی کیلئے پاکستانی اٹھ کھڑے ہوں، پاکستانی کشمیری عوام کی آزادی تک ان کے ساتھ ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کا اظہارِ یکجہتی کشمیریوں کی قربانیوں کااعتراف ہے ، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیخلاف پورے پاکستان سے مؤثر آواز اٹھائی چاہیے ، تحریک آزادی کو ہرسطح پر اٹھانا ہوگا تاکہ مسئلہ کشمیر فوری حل ہو۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کشمیریوں کا حق ہے۔


مزید پڑھیں : مشعال ملک کا فروری میں پورے پاکستان میں تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان


یاد رہے اس سے قبل حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے فروری میں پورے پاکستان میں تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کویوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں، کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں