جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بڑا دھچکا ، پی ٹی آئی کے بانی رکن محمد طاہر خان عمر زئی مسلم لیگ ن میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور:پی ٹی آئی کے بانی رکن محمد طاہر خان عمر زئی نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے طالب علمی کے دوست طاہر عمر زئی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا، طاہر عمر زئی نے 1997میں الیکشن بھی لڑا جبکہ وہ پارٹی کے سینئر وائس پریزیڈنٹ کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر عمر زئی کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے بانی ارکان میں ہوتا ہے اور وہ عمران خان کے درینہ دوستوں میں شامل ہیں تاہم انہیں خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے سے شدید تحفظات تھے، جس کے بعد انھوں نے نواز لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

طاہر عمر زئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو مسیحا سمجھا تھا، پی ٹی آئی کے آئین کی بے حرمتی ہورہی ہے ، پارٹی آئین پر عمل درآمد نہیں ہورہا،
پارٹی نظرئیے کو بھول گئی ہے اور اب سٹیٹس کو کو پروموٹ کیا جارہا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوااسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے طاہر خان عمرزئی کو منانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے پارٹی میں رہنے سے انکار کر دیا کہ پرویز خٹک خدشات سے بخوبی واقف ہیں لیکن انھوں نے مجھے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے سے روکنے کی بھی نہیں کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں