جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

امریکا کی جنگ عالمِ اسلام کے خلاف ہے، مولانا فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ مسلمانوں کے لیے کتنی منفی سوچ رکھتا ہے اور امریکہ کی جنگ دراصل عالمِ اسلام کے خلاف تھی۔

وہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی اسلام دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ہے تاہم اب متنازعہ سوچ رکھنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منفی اقدامات نے اس بات پر مہر ثبت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی مسلم دشمنی پالیسی واضح ہے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت آمیز اقدامات سے صاف پتہ چلتا ہے کہ امریکا کی جنگ دہشت گردی کے خلاف نہیں بلکہ مسلمانوں کے خلاف تھی جس کا مقصد مسلمانوں کو کمزور کرنا اور نفرت آمیز سلوک کو عام کرنا ہے۔

- Advertisement -

مولانا فضل الرحمان جو کشمیر کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم کرکے ان کے حوصلے توڑنا چاہتا ہے لیکن کشمیریوں کے حوصلے بلند اور جواں ہیں جس میں نوجوان حریت پسند برہان وانی کی شہادت کے بعد مزید اضافہ ہو گیا ہے اور کشمیر کی گلی گلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے چھرے والی بندوقوں سے فائر کرکے ہزاروں کشمیریوں کی بینائی چھینی اور معصوم و نہتے کشمیریوں کا قتل عام کیا اور حریت پسند رہنماؤں کو پابند سلاسل کر کے تحریک آزادی کو کچلنے کی ناکام کوشش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں