جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

چمن میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 4 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر چمن میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لیول کراس میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے لیویز وین اور ساتھ گزرنے والے رکشہ کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد کمانڈنٹ چمن اسکاؤٹس کرنل عثمان، ڈپٹی کمشنر قیصر خان اور ڈی پی او ساجد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

- Advertisement -

اس سے قبل بھی چمن میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 1 شہری جاں بحق جبکہ 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے وقت سیکیورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں