پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ڈیری فارمرزکا دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ، کمشنرخاموش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈیری فارمرز نے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے اضافہ کردیا، ریٹیل مارکیٹ میں دودھ 4 سے 6 روپے فی لیٹر اضافہ کے ساتھ فروخت کیا جا رہا ہے، کمشر کراچی نے اس حوالے سے بات کرنے سے صاف انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا، شہرمیں فی لیٹردودھ 84 سے بڑھا 90 روپے میں فروخت کیا جانے لگا۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے نمائندے انجم وہاب نے بتایا ہے کہ ڈیری فارمرز کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے قیمتوں میں اضافے کی کوشش جاری تھی جبکہ کمشنر کراچی نے سختی سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا تھا۔

اس کے باوجود ڈیری فارمرز نے ازخود دودھ کی فی لیٹر قیمت میں چار سے چھ روپے کا اضافہ کردیا۔ جس بعد شہر میں دودھ نوے روپے تک فروخت کیا جارہا ہے، اس حوالے سے ڈیری فارمرز کا مؤقف ہے کہ پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث قیمت بڑھانی پڑیں، ہماری کمشنر کراچی سے اپیل ہے کہ دودھ کی قیمت میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری کریں۔

نمائندے کے مطابق اے آر وائی پر نیوز نشر ہونے کے بعد دودھ کے ہول سیلز پوائنٹس پر چھاپے مار کر آٹھ دیری فارمرز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا کہ انتظامیہ ہر بار دودھ فروشوں کی بلیک میلنگ میں آکر قیمتوں میں اضافہ کردیتی ہے اور عوام کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا۔

ان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ واضح رہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت چوہتر روپے فی لیٹر ہے اور غیر اعلانیہ طور پرچوراسی روپے فروخت کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے جب اے آر وائی نیوز نے ان کا مؤقف جاننے کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ مصروف ہوں بات نہیں کر سکتا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈی سی ملیرمحمدعلی نے کہا ہے کہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، آج بھی ڈیری فارمزایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفتگو کی ہے.

ڈیری فارمزایسوسی ایشن نے قیمتیں نہ برھانےکی یقین دہانی کرائی ہے، ڈی سی ملیر کا کہنا ہے کہ اب بھی دودھ 80 روپے فی کلو پرہی فرخت ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں