جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کھیلوں کا انعقاد صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ کھیل اور صحت مند سرگرمیوں کے بغیر ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا۔

یہ بات انہوں نے پی آئی بی میں واقع اپنی جماعت کے عارضی دفتر میں اسلامیہ کالج کرکٹ ٹیم پشاور کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد اور ان میں حصہ لینا صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایسی صحت مند سرگرمیوں کو نہ صرف یہ کہ سراہتی ہے بلکہ کھیل سے جُڑے نوجوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی بھی کرتی ہے کیوں کہ باصلاحیت نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں۔

- Advertisement -

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے اسلامیہ کالج کرکٹ ٹیم پشاور کے کپتان اور کھلاڑیوں کی کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ایسے ہی با صلاحیت اور چوکس کھلاڑی ملکی سطح پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اور پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں ملاقات کے دوران اسلامیہ کالج کرکٹ ٹیم پشاور کے وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کو کرکٹ میں اپنی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے درپیش مسائل اور مشکلات کا ذکر بھی کیا جس پر فاروق ستار نے مفید مشورے دیے اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں