منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اسلام آباد یونائیٹڈ نےپشاورزلمی کو7وکٹوں سےشکست دےدی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پاکستان سپرلیگ ایڈیشن 2 کےپہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےپشاور زلمی کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےمیچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنےکا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نےپاکستان سپر لیگ ایڈیشن 2 کےپہلےمیچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کوجیت کے لیے191 رنز کا ہدف دے دیا۔

- Advertisement -

کامران اکمل نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 88 رنز کی اننگز کھیلی اور محمد سمیع کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔پشاور زلمی کے ڈیوڈ ملان 30 گیندوں پر43 رنزبنا کر واٹسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کے 191رنزکےہدف کےجواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کودوسرے ہی اوور میں 14 کے مجموعی اسکور پر شرجیل خان کا نقصان اٹھانا پڑا،جو صرف ایک رن بنا کر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

ڈیوائن اسمتھ اور بریڈ ہیڈن نےعمدہ شراکت فراہم کی جس نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔دوسری اننگز کا کھیل جب 9.4 اوورز تک پہنچا تو بارش ہوگئی۔

بارش کےباعث اسلام آباد یونائیٹڈ کو ڈک ورتھ لیوس کے تحت 18 اوورز میں 173 رنز کا ہدف ملا تھا جواس نے 18ویں اوور کی چوتھی گیند پر تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

بریڈ ہیڈن تین چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسمتھ نے بھی ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہےکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلےبازبریڈہیڈن کو 73 رنز کی عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں