تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کیا آپ اتنی بزرگ سرجن سے آپریشن کروائیں گے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ روس میں ایک ایسی سرجن بھی ہیں جو کہ 89 سال کی عمر میں بھی باقاعدگی سے مریضوں کا آپریشن کرتی ہیں۔

جی ہاں! آئیے آپ کو ملواتے ہیں ان حیرت انگیز بزرگ خاتون سے جن کا نام ’آلا الائےنیچنا لی وشکنا‘ ہے اور ان کا تعلق روس سے ہے۔  لی وشکنا کی عمر 89 سال ہے اور وہ ماسکو کے قریب واقو ریازان نامی اسپتال میں ہرسال سینکڑوں آپریشن کرتی ہیں۔

s1-post-1

لی وشکنا کا کیرئیر 67 سال پر محیط ہے جو کہ بطور سرجن حیرت انگیز ہے‘ اس طویل عرصے میں انہوں نے دس ہزار سے زائد آپریشن کیے ہیں اور انہیں فخر ہے کہ اس تمام عرصے میں ایک بھی مریض ان کے ہاتھ تلے ہلاک نہیں ہوا۔

 لی وشکنا اس دنیا میں اکیلی ہیں اور اپنے فلیٹ میں معذور بھتیجے اور آٹھ بلیوں کے ہمراہ رہتی ہیں‘ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی جاب یعنی سرجری کے علاوہ بھی اپنے سارے کام خود کرتی ہوں اور میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ad_233469140

 لی وشکنا نے کہا کہ یہ صرف ایک پروفیشن نہیں بلکہ اندازِزندگی ہے اگر آپ کام نہیں کررہے تو پھر ایک سرجن زندہ ہی کیوں رہے؟۔ یاد رہے کہ روس میں عموماً افراد پچاس سال کی عمر کے بعد ریٹائر ہوجاتے ہیں تاہم آلا وشکنا کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

s3-post-3

یاد رہے کہ آلا الائےنیچنا لی وشکنا اس سال مئی میں 90 سال کی ہوجائیں گی‘انہیں دنیا کی معمر ترین سرجن کا اعزاز حاصل ہے۔

s2-post-2

Comments

- Advertisement -