جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جرائم سے پاک ملک کا جیلوں کو بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کسی بھی ملک میں جیلوں کا قیام اس ملک کے امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ لیکن کیا کوئی ملک ایسا بھی ہے جسے جیلوں کی کوئی ضرورت ہی نہیں کیونکہ اس ملک میں مجرم ہی موجود نہیں؟

دنیا میں ایک ملک ضرور ایسا ہے جہاں اس قدر امن و امان ہے کہ وہ ملک اپنی جیلوں کو بند کرنے جارہا ہے۔ یہ کام یورپی ملک نیدر لینڈز میں کیا جارہا ہے۔

prison-2

- Advertisement -

ایک طرف تو یورپ کا ہی ملک برطانیہ اپنی جیلوں میں رش سے پریشان ہے اور نئی جیلیں بنانے پر غور کر رہا ہے۔ مگر دوسری طرف یورپ کے ہی ملک نیدر لینڈز میں جرائم کی سطح صفر سے بھی کم ہوگئی ہے اور وہاں کی تمام جیلوں کو مکمل طور پر بند کیا جارہا ہے۔

اس کام کا آغاز سنہ 2009 سے شروع کیا گیا جب پہلے مرحلے میں 8 جیلوں کو بند کیا گیا۔ اس کے بعد سنہ 2014 میں 19، اور گزشتہ برس 2016 میں 5 جیلوں کو بند کیا گیا۔

ملک میں مجرموں اور جرائم کا خاتمہ ایک مثالی صورتحال تو ہے لیکن اس اقدام سے نیدر لینڈز کی ان جیلوں میں کام کرنے والے 19 سو ملازمین بھی بے روزگار ہوجائیں گے۔

prison-3

نیدر لینڈز کی حکومت انصاف کا کہنا ہے کہ معاشرتی لحاظ سے یہ بہترین پہلو ہے، لیکن اگر آپ جیلوں میں کسی قسم کی نوکری کرتے ہیں تو ظاہر ہے یہ آپ کے لیے افسوس ناک امر ہے۔

واضح رہے کہ نیدر لینڈز اس سے قبل اپنی جیلوں میں بہترین سہولیات دینے کے حوالے سے مشہور ہے۔ نیدر لینڈز کی اکثر جیلیں قیدیوں کو بہترین رہائش، کھانا پینا اور دیگر تمام سہولیات فراہم کرتی تھیں تاہم اب اس سلسلے کو ختم کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں