کراچی: پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے ثبوت موجود ہیں، معاملے کی تحقیقات جاری ہے جس کے بعد حقائق سامنے لائیں گے۔
یہ پڑھیں: پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کا انکشاف، شرجیل اور خالد ایونٹ سے باہر
اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ کرکٹ بورڈ کا نہیں پورے پاکستان کا ہے،پی سی بی اس معاملے پر سختی سے پیش آئے گی اور تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں کھلاڑی معطل رہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ شرجیل خان دبئی سے کراچی میرے ساتھ فلائٹ میں آئے، دونوں کے خلاف ثبوت موجود ہیں، میں ان سے سخت ناراض ہوں اس لیے میری شرجیل سے کوئی بات نہیں ہوئی، دونوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد ہی حقائق سامنے لائیں گے اگر جرم ثابت ہوا تو کھلاڑیوں کو سخت سزا دیں گے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ محمد عامر کے معاملے پر آئی سی سی نے نرمی برتی تو ہم نے بھی کی۔