پاکستان سپر لیگ میں مبینہ اسپاٹ فکسنگ سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن فکسر سیٹھی کرکٹ اسپاٹ فکسنگ ختم کرے گا۔
اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا مذاق ہے کہ الیکشن فکسر کرکٹ اسپاٹ فکسنگ ختم کرے گا۔
Joke: Election fixer Sethi to eliminate cricket spot fixing! Latter only affects cricket; elec "fixing” greater crime threatening democracy
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 11, 2017
انہوں نے مزید کہا کہ اسپاٹ فکسنگ سے صرف کرکٹ پر اثر ہوتا ہے۔ الیکشن فکسنگ بڑا جرم ہے اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد پی سی بی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے 2 کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔