منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کھلاڑیوں کے بکیز سے رابطے ایک قومی کرکٹر نے کرائے، انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : کرپشن کے الزام میں پی ایس ایل سے نکالے گئے دو کھلاڑیوں کے بارے میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے، پاکستان کے ایک قومی کرکٹر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ان دونوں کھلاڑیوں کے بکیز سے رابطے کرائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے دشمن پھر متحرک ہوگئے، گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے کے مصداق ایک پاکستانی کرکٹر نے شرجیل خان اور خالد لطیف کے بکیز سے رابطے کرائے۔

- Advertisement -

بکیز سے رابطوں میں ملوث یہ کھلاڑی مارچ دوہزار پندرہ کے بعد سے پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی پی ایس ایل میں شامل ہے، پی ایس ایل کا حصہ نہ ہونے کے باوجود اس کرکٹر نے اپنا حصہ ڈال دیا۔ دو کھلاڑیوں کو استعمال کرکے آگے کردیا اور خود پیچھے ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق خالد لطیف اور شرجیل خان نے تحقیقات میں سب کچھ اگل دیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل ٹو کامیاب سے ہمکنار ہوگی۔

انہوں نے واضح کہا کہ کرپشن میں ملوث کھلاڑیوں کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی۔

میرے بیٹے نے کوئی غلط کام نہیں کیا، والد شرجیل خان

کرکٹرشرجیل خان کے والد سہیل خان اپنے بیٹے کے دفاع میں بول پڑے، ان کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے نے کوئی غلط کام نہیں کیا، سچ جلد سامنے آجائے گا۔

شرجیل خان کے والد سہیل خان نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف شک کی بنیاد پر پی سی بی نے اتنا بڑا ایکشن لے لیا۔

انہوں نےکہا کہ بیٹےکےکردار میں کوئی منفی چیز نہیں دیکھی، شرجیل خان پرالزام ہے کہ انہوں نے دبئی میں بکیز سے ملاقات کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں