کراچی : صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کاراورموٹرسائیکل میں تصادم کےنتیجےمیں 2افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےنیپاچورنگی کےقریب کار اورموٹرسائیکل کی ٹکر کےباعث حادثےمیں دونوجوان زخمی ہوگئےجنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔
مزید پڑھیں:کراچی : یونیورسٹی روڈ پر 9روز قبل حادثے کی شکار طالبہ دم توڑ گئی
یاد رہےکہ کراچی کی ٹوٹی سڑکوں پرحادثات کےنتیجے میں دس روز میں پانچ طلبا جان کی بازی ہارچکے ہیں،حادثات کے خلاف اردو یونیورسٹی کےسامنےطلبا نےدوروز قبل مظاہرہ بھی کیاتھا۔
صوبائی وزیربرائے ٹرانسپورٹ سندھ ناصرحسین شاہ نے جاں بحق طلبا کے لواحقین کےلیے پانچ لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں:کراچی : پٹیل پاڑہ میں مسافر بس نے طالبعلم کو کچل دیا
واضح رہےکہ دو روز قبل کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں مسافر بس نے طالبعلم کو کچل دیاتھا،جاں بحق طالبعلم کی شناخت غلام اللہ خان کے نام سے ہوئی تھی،جاں بحق طالبعلم گلگت استور کا رہائشی تھا۔
واضح رہےکہ کراچی میں گزشتہ چند دنوں میں یونیورسٹی روڈ پرپیش آنے والا یہ ساتواں حادثہ ہےجس میں دو نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔