جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی، مالٹوں میں چھپائی ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: علامہ اقبال ایئر پورٹ پر اےایس ایف نے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر غیرملکی پرواز میں سفر کرنے والے ملتان کے شہری کے سامان کو شک کی بنیاد پر جیک کیا گیا تو مالٹوں کے چھلکوں میں سے ہیروئن برآمد ہوئی۔

 اے ایس ایف ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی اور وہ ملتان کا شہری ہے، گرفتار شخص قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر چھ سو اکیس میں سوار تھا، یہ پرواز دوحہ سے سعودی عرب جا رہی تھی۔

- Advertisement -

اے ایس ایف نے شک کی بنیاد پر جب سامان کی تلاشی لی تو مالٹے کے چھلکوں میں سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کی گئی، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے ملزم کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ائیرپورٹ فورس کے مطابق ملزم سے پوچھ گچھ کے دوران نیٹ ورک کے حوالے سے تحقیقات کی جائے گی اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں