منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

امن مشیقں، پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کا باعث ہیں، ایڈمرل ذکاءاللہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا کہ امن کی مشقوں میں شمولیت قابلِ تعریف ہے اور ایسی مشقیں پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

یہ بات انہوں نے پاک بحریہ کی مشقِ امن 2017 آج تیسرے روز بھی جاری ہے اور نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نےمختلف ملکوں کے بحری جہازوں کا دورہ کیا اور مشقوں میں مصروف جوانوں اور افسران کی حوصلہ افزائی کی۔

پاک بحریہ ترجمان کے مطابق کراچی پاک نیوی کے سربراہ نے پاک بحریہ کی مشقِ امن کے دورے کے تیسرے روز مختلف ملکوں کے بحری جہازوں کا معائنہ کیا اور روس، انڈونیشیا و ترکی کے بحری جہازوں پر بھی گئے جہاں انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ذکاءاللہ کو مختلف آپریشنز پر بریفنگ بھی دی گئی انہوں نے دورے کے دوران افسران اور جوانوں سےملاقات کی اور مشقوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر مختلف ممالک کے بحری بیڑوں نے فوجی مشقوں کا مظاہرہ کیا جس میں جوانوں اور افسران نے اپنی مہارت اور قابلیت کا مظاہرہ کیا جس پر سربراہ پاک نیوی نے اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی ساحلی سرحدوں کے ایک ایک انچ حصے کی حفاظت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں