منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاک بحریہ کی امن مشق 2017 کا دوسرامرحلہ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاک بحریہ کی امن مشق 2017 کا دوسرا مرحلہ کے آغاز آج سے ہورہا ہے، دوسرا مرحلہ سمندری مشقوں پر مشتمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی امن مشق دو ہزار سترہ کا دوسرامرحلہ آج سے شروع ہورہا ہے، پاکستان کی سمندری حدود میں ہونے والی امن مشق 2017 کا دوسرا مرحلہ سمندری مشقوں پر مشتمل ہے، جس میں نو ممالک کے بحری جہاز، ہیلی کاپٹر، طیارے اور اسپیشل فورسز حصہ لیں گی۔

چھتیس سے زائد ممالک کے دفاعی وفود مشقوں کا مشاہدہ اور جائزہ لیں گے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ نے پاک بحریہ کی مشق امن 2017 میں مختلف ملکوں کے بحری جہازوں کا دورہ کیا۔ ترجمان بحریہ کے مطابق امیر البحر روس، انڈونیشیا اور ترکی کے بحری جہازوں پر گئے، جہاں انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

ایڈمرل ذکا اللہ نے دورے کے دوران افسروں، جوانوں سے ملاقات کی ، انھیں مختلف آپریشنز پر بریفنگ بھی دی گئی، اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ نے کہا کہ امن مشقمیں شمولیت قابل تعریف ہے۔


مزید پڑھیں : پاک بحریہ کی امن مشقیں 2017 کا آغاز


اس سے قبل کثیرالقومی بحری مشق امن 17 میں پی این قاسم منوڑہ کے ساحل پر پاکستان کی تینوں مسلح افواج اور سری لنکا کے فوجی بینڈز کی جانب سے شاندارمظاہرہ پیش کیا گیا، جس کا مقصد ثقافتی ورثے کے ذریعے تمام ممالک کوجوڑنا تھا۔

یاد رہے کہ 10 فروری کو پاک بحریہ کی امن مشقیں2017 کا پُروقار آغاز ہوا ، پانچویں امن 2017 کے مشقوں کے آغاز پر کراچی ڈاک یارڈ پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی ،تقریب کا آغاز کلام پاک سے ہوا، رنگا رنگ تقریب میں قومی تر انہ پڑھا گیا اور چھتیس ممالک کے پرچم لہرائے گئے جبکہ پاک نیوی کے بینڈ نے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں