کوئٹہ: سریاب روڈ پر بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا جس کے باعث بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں بم دھماکے کی آواز سنائی دی جس پر پولیس اور امدادی ادارے سریاب روڈ پہنچے۔
اے آر وائی نیوز کوئٹہ کے نمائندے مصطفی خان ترین کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی گئی کہ یہاں ایک بم پڑا ہے جس پر ادارے نے اپنی ٹیم سریاب روڈ بھیجی جس نے بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش شروع کردی۔
نمائندے کے مطابق بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا جس کے نتیجے میں موقع پر موجود بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے، شہید میں اے ایس آئی عبدالرزاق بھی شامل ہے۔
دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری پہنچ گئی، اور جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اہلکاروں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
دوسری جانب پولیس کا بیان ہے کہ کوئٹہ دھماکے میں دو افراد کی شہادت کے ساتھ ساتھ 12 افراد زخمی ہوئے۔