جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع الفلاح مسجد کے باہر بیٹھے افراد پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ ملزمان بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تینوں مقتولین الفلاح مسجد کے باہر بیٹھے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر چار حملہ آور آئے اور اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے جائے وقوعہ سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جہاں تفتیشی عمل جاری ہے۔

- Advertisement -

ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فائرنگ سے زکمی ہونے والوں افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں تینوں افراد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی تھی تاہم خون زیادہ بہہ جانے اور گہری چوٹیں آنے کے باعث تینوں زخمی جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت دلدارحسین اور غلام حسین اور ممتاز کے ناموں سے ہوئی ہے اور ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں