کراچی : امن مشق 2017ء کے چوتھے اور آخری روز پاک بحریہ اور مہمان ممالک نے فوجی اثاثوں کے ہمراہ بحیرہ عرب میں شاندار امن مشقوں کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم آج مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نیوی کی میزبانی میں ہونے والے امن مشق دو ہزار سترہ کی مشقیں چوتھے روز بحرہ عرب میں ہوئیں۔
مشقوں میں پاک بحریہ کی سیکنگ ، زولو نائنر اور الوٹس ہیلی کا پٹرز کے علاوہ پاکستان اور جاپان کے پی تھری سی اورین ائیر کرافٹ نے بھی شرکت کی اور پاک فضائیہ کا جے ایف تھنڈر اور معراج طیاروں کا فلائی پاس ہوا۔
اس موقع پر بحیرہ عرب پاکستانی شاہینوں کی گن گرج سے گونج اٹھا، مشقوں میں شریک دیگر ممالک کے اثاثوں کے ساتھ پاک بحریہ کا پیشہ ورانہ تربیت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں : پاک بحریہ کی امن مشقیں 2017 کا آغاز
مشقوں کے دوران بحیرہ عرب میں بحری جہازوں کی ری فیولنگ اور فلائی پاس کے مظاہرے بھی کئے گئے، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کل مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے۔
مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی امن مشق 2017 کا دوسرامرحلہ شروع
اس موقع پر زیرآب اور سطح سمندر پر اہداف کو نشانہ بنانے کا مظاہرہ کیا جائے گا، وزیر اعظم نواز شریف پاک بحریہ کے پی این ایس نصر سے مشقوں کا مشاہدہ کرینگے۔
مزید پڑھیں: پاک بحریہ ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، نیول چیف