جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بحیرہ عرب میں امن مشق17 کا آج آخری روز، وزیر اعظم شرکت کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بحیرہ عرب میں جاری 36 ملکی بحری مشقیں آج اپنے اختتام کوپہنچ رہی ہیں ، وزیر اعظم نواز شریف بھرپور بحری قوت کا مظاہرہ دیکھیں گے۔

بحیرہ عرب میں جاری بحری مشقییں امن دو ہزار سترہ کا آج آخری روز ہے ، تین روزہ مشقوں کے دوران 36 ملکوں کی بحری افواج نے مختلف جنگی مشقوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا، امن مشق نو ممالک اپنے جنگی ہتھیاروں سمیت حصہ لے رہے ہیں۔

امن مشق میں آج سمندر میں ہونے والے جرائم اور دہشتگردی کیخلاف عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نواز شریف آج امن مشقوں کا مشاہدہ اور اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ، بحری فوجی مشقوں میں شرکت کرنے الے اہم ممالک میں امریکہ، روس،چین، اور ترکی شامل ہیں۔


مزید پڑھیں : پاک بحریہ کی امن مشق 2017 کا دوسرامرحلہ شروع


گذشتہ روز پاک بحریہ کی امن مشق دو ہزار سترہ کے دوسرے مرحلہ شروع ہوا تھا، امن مشق 2017 کا دوسرا مرحلہ سمندری مشقوں پر مشتمل ہے، جس میں نو ممالک کے بحری جہاز، ہیلی کاپٹر، طیارے اور اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔

مشقوں میں پاک بحریہ کی سیکنگ ، زولو نائنر اور الوٹس ہیلی کا پٹرز کے علاوہ پاکستان اور جاپان کے پی تھری سی اورین ائیر کرافٹ نے بھی شرکت کی اور پاک فضائیہ کا جے ایف تھنڈر اور معراج طیاروں کا فلائی پاس ہوا۔

اس موقع پر بحیرہ عرب پاکستانی شاہینوں کی گن گرج سے گونج اٹھا، مشقوں میں شریک دیگر ممالک کے اثاثوں کے ساتھ پاک بحریہ کا پیشہ ورانہ تربیت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ 10 فروری کو پاک بحریہ کی امن مشقیں2017 کا پُروقار آغاز ہوا ، پانچویں امن 2017 کے مشقوں کے آغاز پر کراچی ڈاک یارڈ پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی ،تقریب کا آغاز کلام پاک سے ہوا، رنگا رنگ تقریب میں قومی تر انہ پڑھا گیا اور چھتیس ممالک کے پرچم لہرائے گئے جبکہ پاک نیوی کے بینڈ نے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں