منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

دہشت گردوں کے سہولت کار ایوانوں میں بیٹھے ہیں، طاہر القادری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کار ایوانوں میں بیٹھے ہیں اس لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ریورس کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان، ضرب عضب کس حال میں ہے قوم کو بے خبر رکھا گیا ہے، قوم کو بتایا جائے کہ دہشت گردوں کے سلیپر سیلز کے خاتمے میں کون رکاوٹ ہے؟۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے متواتر کے ساتھ ہونے والے واقعات کے باوجود جن عناصر نے پنجاب میں آپریشن نہیں ہونے دیا اُن کے چہرے بھی قوم کے سامنے لائے جائیں اور انہیں کڑی سزا دی جائے۔

- Advertisement -

پڑھیں: ’’ لاہور دھماکا: ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 13 شہید، 70 زخمی ‘‘

علامہ طاہر القادری نے کہا کہ فوجی عدالتیں بند کرونے والے بتائیں کہ اس کے متبادل کیا اقدامات کیے گئے اور نہ ہی دہشت گردی کے گٹھ جوڑھ توڑنے کے حوالے سے کیے جانے والے اعلانات پر عملدرآمد ہوسکا۔

مزید پڑھیں: ’’ لاہور دھماکہ: شہدا کی نماز جنازہ ادا ‘‘

عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ’’میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ریورس ہوگا کیونکہ دہشت گردوں کے سہولت کار ایوانوں میں بیٹھے ہیں اور وہ ان کے خلاف ایکشن نہیں کروانا چاہتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں