اشتہار

امریکا کے سب سے بڑے ڈیم کے ٹوٹنے کا خطرہ ٹل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: امریکا کے سب سے بڑے ڈیم کے ٹوٹنے کا خطرہ ٹل گیا ہے اور کیلیفورنیا کے مقامی حکام نے آبادی کے انخلا کی وارننگ واپس لے لی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بند ٹوٹنے کا خطرہ ٹل گیا ہے ، ڈیم سے پانی کے رساؤ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ ڈیم کےاسپل وے کی مرمت ہنگامی بنیادوں پرجاری ہے۔

dam3

- Advertisement -

کیلیفورنیا کے مقامی حکام نے آبادی کے انخلاکی وارننگ واپس لے لی ہے، ڈیم ٹوٹنے سے 100فٹ اونچے سیلابی ریلے سے بڑی تباہی کا خدشہ تھا ۔

اس سے قبل ریسکیو حکام نے وارننگ دی تھی کہ پانی کے بڑھتے دباؤ کےباعث اگر ڈیم ٹوٹا تو 100 فٹ اونچے سیلابی ریلے سے بڑی تباہی ہوسکتی ہے ۔

dam-2

یاد رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حکام نے بند ٹوٹنے کے خطرے کے پیش نظرمقامی ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا، حکام کا کہنا تھا کہ 770 فٹ بلند اوروول ڈیم سے پانی کے اخراج کا ہنگامی راستہ ٹوٹنے کے قریب ہے۔


مزید پڑھیں : کیلیفورنیا میں بند ٹوٹنے کا خطرہ‘ دولاکھ افراد کوعلاقہ چھوڑنے کا حکم


کئی برسوں کی شدید خشک سالی کے بعد ریاست کیلیفورنیا میں تیز بارش اور برف باری کے نتیجے میں پانی کے ذخائر میں پانی کی سطح مسلسل اونچی ہو رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں