جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ملتان : سی ٹی ڈی کی جہانیاں میں کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : خانیوال میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے دہشت گرد حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال کے علاقے جہانیاں کے قصبے 98 دس آر میں سی ٹی ڈی ملتان کی ٹیم نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا، جہانیاں میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس پر دہشت گردوں نے گرفتاری دینے کی بجائے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی جس پر سی ٹی ڈی ٹیم نے بھی جوابی فائرنگ کی.

دو طرفہ فائرنگ میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 سے چار دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

- Advertisement -

سی ٹی ڈی نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم ، 2 آٹو میٹک رائفلز اور دو پسٹل کے ساتھ حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد کر لیے ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا جو مختلف مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں، سی ٹی ڈی حکام نے ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال خانیوال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں