اشتہار

ٹرمپ حکومت کے نامزد وزیر محنت عہدے سے دستبردار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ کو صدارت سنبھالنے کے بعد ایک اوردھچکا لگا، نامزد وزیر محنت ٹیکس عدم ادائیگی پر کانگریس ارکان کی تنقید کے بعد عہدے سے دستبردار ہوگئے۔

امر یکی صدر ٹرمپ کے نامزد کیے گئے وزارت محنت کیوز یراینڈریوپزڈر دستبردار ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق اینڈریو پزڈر پر سابقہ اہلیہ کو ہراساں کرنے اور غیر قانونی تارک وطن کو ملازمہ رکھنے کا الزام ہے جبکہ وہ پانچ سال سے ٹیکس نادہندہ بھی ہیں۔

us-12

- Advertisement -

صورتحال سامنے آنے کے بعد ریپبلکن اور ڈیموکریٹس اراکین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی گئی تھی، جس پر نامزد وزیر محنت دستبردار ہو گئے۔

اینڈریوپزڈر کو خدشہ تھا کہ امریکی سینیٹ ان کی نامزدگی کی توثیق نہیں کریگی۔

نامزد وزیر محنت کو استعفیٰ اس وقت دینا پڑگیا، جب انکی سابقہ بیوی لیسا فیرسٹن کا انٹرویو سامنے آگیا تھا، جس میں انہوں نے شوہر کے ہاتھوں تشدد کی داستان سنائی تھی۔

ڈیموکریٹس ارکان نے اینڈریو پزڈر کی دستبرداری کو اپنی فتح قرار دیا ہے۔


مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کےقومی سلامتی کےمشیرعہدے سےدستبردار


اس سے قبل ٹرمپ کو دھچکا اس وقت لگا تھا، جب روس سے خفیہ تعلقات کے الزامات کا سامنا کرنیوالے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن کو بھی عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں