منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سرکاری وکیل کےپاس عدالت کےکسی سوال کاجواب نہیں‘سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جماعت اسلامی کےسربراہ سراج الحق نےکہاکہ سرکاری وکیل کے پاس آج بھی عدالت کے کسی سوال کا کوئی جواب نہیں تھا۔

تفصیلات کےمطابق پاناماکیس کی سماعت کے وقفے کےدوران سپریم کورٹ کے باہر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہاکہ دہشت گردی اورکرپشن قومی مسائل ہیں،مسلح دہشت گردی کی طرح مالی دہشت گردی بھی قوم کےلیےخطرہ ہیں۔

سراج الحق نےکہاکہ مسلح دہشت گردغاروں میں جبکہ مالی دہشت گرد ایوانوں میں ہوتےہیں،حالات کا تقاضاہےمالی دہشت گردوں کےخلاف بھی ایکشن پلان ہوناچاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نےکہاکہ اب یہ کام عدالتوں کاہے مالی دہشت گردوں کےخلاف کوئی پلان بنائیں،کرپشن ختم ہوجائےتوقوم کےبچوں کو مفت تعلیم دےسکتےہیں۔

امیرجماعت اسلامی کا کہناتھاکہ آج اور کل کے چوروں میں سب کااحتساب چاہتے ہیں،انہوں نےکہا کہ عدالتی فیصلے سے کرپشن فری پاکستان ہمیں ملےگا۔

سراج الحق نےکہاکہ سیاسی تعصب نہیں انصاف کی بات کرتا ہوں،انہوں نےکہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے سرکاری حیثیت کا غلط استعمال کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں