اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما کا کہناتھاکہ کیاوزیراعظم اس قابل رہ گئے ہیں کہ وہ ملک چلاسکیں،انہوں نےکہاکہ مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی کونیاوزیراعظم منتخب کرلینا چاہیے۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کےباہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہناتھاکہ عدالت نےکہا تھا ثابت کریں حسین نوازبینفیشل اونر ہیں،انہوں نےکہاکہ دستاویزات سےثابت ہوتا ہےحسین نوازکاجائیدادسے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہاکہ منراو کمپنی کی مالک مریم نوازشریف ہیں،جبکہ قطری کی کہانی توناقابل یقین ہے۔انہوں نےکہاکہ ان کے پاس تو2006کے بھی کاغذات نہیں ہیں۔
فواد چودھری کا کہناتھاکہ سلمان اکرم راجہ نے واضح طور پر کمیشن کی مخالفت کی ہے،انہوں نے کہا کہ اس کیس میں شریف خاندان کے تین وکلا ہیں،تینوں کاموقف الگ الگ ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما کا کہناتھاکہ نوازشریف کاموقف بچوں سے،بچوں کااپنے انٹرویوسے موقف الگ ہے۔انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کے دلائل کے بعد اٹارنی جنرل کے دلائل شروع ہوں گے۔
فواد چودھری نےکہا کہ 10دن میں دودھ کادودھ، پانی کا پانی ہوجائے گا،انہوں نے مسلم ن کے ایم این ایز کوکہا کہ وہ بھی آکرکیس کی سماعت دیکھیں۔
واضح رہےکہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کاکہناتھاکہ آخرکار حسین نواز کے وکیل نے مان لیاکہ مریم چند ماہ کے لیے ٹرسٹی تھیں۔