جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کالعدم تنظیموں پرپابندی کاغذی ہے‘قمرزمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیپلزپارٹی کےسینیئررہنما قمرزمان کائرہ کاکہنا ہےکہ کالعدم تنظیموں پر پابندی کاغذی ہے،انہوں نےکہاکہ افراد اور سوچ وہی ہےنام بدل لیتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نےلاہور میں میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہاکہ ملک دہشت گردی کا شکار ہے،لیکن وزیر داخلہ کہیں نظر نہیں آرہے۔

فوجی عدالتوں سےمتعلق پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ نے کہاکہ پارٹی کو فوجی عدالتوں پر تحفظات ہیں،انہوں نے کہا کہ جب بھی خصوصی قوانین بنے،شکار پیپلز پارٹی ہی بنی،اب بھی پیپلز پارٹی کےلیے راستے بند کیے جا رہے ہیں۔

قمرزمان کائرہ کاکہناتھاکہ حکومت کوفوجی عدالتوں کےقانون کےختم ہونے کےبارے میں معلو م تھا،تو پہلے سیاسی جماعتوں کواعتماد میں کیوں نہیں لیا۔

انہوں نےدرگاہوں اور مذہبی مقامات پرحملوں کوخطرناک قرار دیتے ہوئےکہا کہ حکومت دہشت گردوں کےسہولت کار اسمبلیوں اوروزارتوں میں تلاش کرے۔

واضح رہےکہ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کاکہناتھاکہ جب بھی پیپلزپارٹی متحرک ہوتی ہے،دھماکے شروع ہوجاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں