جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مزار قائد بند، درگاہ عبداللہ شاہ غازی کو کھول دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے کلفٹن میں واقع مزار شریف کو 12 گھنٹے بعد زائرین کے لیے کھول دیا گیا جبکہ مزار قائد کو مکمل بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیہون میں درگاہ لعل شہباز قلندرؒ پر دھماکے کے بعد دہشت گردی کے دیگر ممکنہ حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی خدشات کی بنا پر درگاہ عبداللہ شاہ غازیؒ کو بند کردیا گیا تھا۔

صوفی بزرگ کے مزار شریف کو 12 گھنٹے بعد زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے اور اس کی سیکیورٹی رینجرز نے سنبھال لی ہے۔ مزار میں داخل ہونے سے قبل زائرین کو سخت چیکنگ کے عمل سے گزارا جارہا ہے۔

- Advertisement -

mbed/MX_ki4nV2m8″ frameborder=”0″ allowfullscreen>

رینجرز کے تازہ دم دستوں نے عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد قریبی عمارتوں پر اپنے مستعد جوان تعینات کردیے ہیں جبکہ داخلی دروازے پر بھی رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں۔ قبل ازیں مزار قائد کو بھی عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لال شہباز قلندرؒ کے مزار پر خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 83 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، مسلسل دہشت گردی کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ اور پنجاب حکومتوں نے صوبے میں موجود تمام مزارات کو سیل کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں