منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کوئٹہ میں پولیس مقابلہ‘2دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کےدارالحکومت کوئٹہ میں پولیس مقابلے کےدوران کالعدم تنظیم کےدودہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کےنواحی علاقے سبی روڈ پردرخشاں ہاؤسنگ اسکیم کےقریب موٹرسائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کا پیچھا کیا،دہشت گردوں نے ایک مکان می داخل ہوکر وہاں سے پولیس پارٹی پر فائرنگ جاری رکھی۔پولیس کی فائرنگ میں دونوں دہشت گرد مارے گئے،جبکہ مذکورہ مکان سے اسلحہ گولہ بارود اور ایک بم کے علاوہ ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کرلیا۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور مذکورہ دہشت گرد تخریب کاری اور دہشت گردی کی متعددوارداتوں میں ملوث تھے۔

دس جنوری دوہزار تیرہ کو باچاخان چوک پر ہونے والا دھماکہ اور سبی میں آٹھ اپریل دوہزار چودہ کو جعفر ایکسپریس میں ہونے والےدھماکےمیں دونوں دہشت گرد شامل تھے۔

واضح رہےکہ دہشت گردی کے دونوں واقعات میں سترہ افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں