بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سنگاپور میں عدالت نے2پاکستانیوں کوسزائےموت سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

سنگاپور: سنگاپور میں ایک شخص کےقتل کاجرم ثابت ہونے پر عدالت نے دو پاکستانیوں کو سزائے موت سنادی۔

تفصیلات کےمطابق سنگاپور کی مقامی عدالت نے 2پاکستانیوں کو جوئے کی رقم کے تنازع پر ہونے والے جھگڑے میں اپنے ہم وطن کو قتل کرنے پھانسی کی سزا سنائی۔

مقامی میڈیا کے مطابق سڑکوں پر ٹشو فروخت کرنے والے 45 سالہ رشید محمد اور 28 سالہ رمضان رضوان نے اپنے ایک پاکستانی ساتھی محمد نور کو 2014 میں اپنے گھر میں قتل کیاتھا۔

دونوں نےقتل کرنے کے بعد59 سالہ مقتول محمد نور کے جسمانی اعضاء دو الگ الگ بیگز.میں ڈال کرپھینک دیے تھے۔

عدالتی کے مطابق دونوں نے جوے میں ہاری گئی 11 سو سنگاپوری ڈالر (776 ڈالرز) کی رقم مقتول سے دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔اور مقتول کوگلا گھونٹ کر قتل کیا۔

خیال رہےکہ رشید احمد اور رمضان رضوان کےوکیل نےعدالت میں دلائل دیے کہ ان کے موکل قتل کا ارادہ نہیں رکھتے تھےاور دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے۔

واضح رہےکہ سنگاپور میں قتل کی سزا موت ہے اور اس کے لیے پھانسی کے طریقہ کار پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں