جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مردم شماری کےنتائج پر قومی اسمبلی کی نشستیں تقسیم ہونگی ‘آصف باجوہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف شماریات آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ مردم شماری رواں سال15 مارچ سے شروع ہوگی،جس کے لیےفوج سیکیورٹی فراہم کرے گی.

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد:چیف شماریات آصف باجوہ نےمردم شماری کی تیاریوں پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کےنتائج پرقومی اسمبلی کی نشستیں تقسیم ہونگی،نئی حلقہ بندیاں اور صوبائی و علاقائی کوٹہ تیار ہوگا۔

خیال رہےکہ 9سال کی تاخیر کےبعدمردم شماری رواں سال 15مارچ سے شروع ہوگی،جس کے لیےپاک فوج سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

- Advertisement -

چیف شماریات کا کہناتھاکہ15 مارچ سےہاؤس لسٹنگ اور18مارچ کوافراد کی مردم شماری ہوگی،اس دوران اگراوورسیزپاکستانی ملک میں نہیں ہوئےتوان کاشمارنہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:مردم شماری میں 2 لاکھ فوجی خدمات انجام دیں گے، آرمی چیف کی منظوری

آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ فارم میں افرادسےمتعلق تفصیلات خفیہ رکھی جائیں گی،انہوں نےکہا کہ مردم شماری میں سیکورٹی پر پاک فوج کے 2لاکھ اہلکار تعینات ہوں گے۔

واضح رہےکہ چیف شماریات کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کم ہونے یا نہ ہونے کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی ہے،البتہ امید ہےحکومت دہشت گردی کے واقعات پر قابو پالے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں